ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی میں سنگین رخ اختیار کرتا مچھلی فروخت کاری کا تنازعہ: ضلع ماہی گیر فیڈریشن صدر کی پنچایت صدر سے ملاقات

شرالی میں سنگین رخ اختیار کرتا مچھلی فروخت کاری کا تنازعہ: ضلع ماہی گیر فیڈریشن صدر کی پنچایت صدر سے ملاقات

Sat, 29 Feb 2020 18:38:31    S.O. News Service

بھٹکل:29؍فروری(ایس اؤ نیوز) شرالی میں مچھلی مارکیٹ کے باہر مچھلی بیوپار کے لئے سہولت فراہم کرنے کو لےکر پیدا ہوا تنازعہ سنگین رخ لیتا  نظر آر ہا ہے۔ ماہی گیر خواتین شرالی پنچایت دفتر کے روبرو مارکیٹ کے باہر مچھلی فروخت کے خلاف گزشتہ ایک ہفتہ سےمسلسل احتجاج کررہے ہیں، جمعہ کو ضلع مچھلی فروخت کار فیڈریشن کے صدر گنپتی مانگرے شرالی پہنچ کر مقامی لیڈران راما موگیر، درگیکر انکولہ ، وٹھل دئیمنے کے ساتھ پنچایت صدر کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کوئی حتمی فیصلہ نہ لیتے ہوئے پنچایت صدر نےمنگل تک  پنچایت ممبران کی عام میٹنگ میں حتمی فیصلہ لینے کا تیقن دیا۔ جب کہ ماہی گیر لیڈران نےبھی پنچایت فیصلے کے بعد اپنی جدوجہد کا رخ طئے کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے پنچایت کو متنبہ کیا ہے۔

میٹنگ میں ماہی گیر فیڈریشن کے ضلعی صدر گنپتی مانگرے نے کہاکہ ساحلی ترقی بورڈ کی جانب سے ماہی گیروں کو مچھلی فروخت کرنےکی سہولت پیدا کرتے ہوئے ں شرالی میں مچھلی مارکیٹ تعمیر کی گئی ہے۔ ماہی گیر عورتیں فیس ادا کرنے کے بعد مارکیٹ میں مچھلیاں بیچتی ہیں،سب کو معلوم ہے کہ ہماری عورتیں پیٹ پالنے کے لئے مچھلیاں بیچتی ہیں، کوئی کمائی نہیں ہوتی ہے۔ ایسے میں دوسروں کو بھی موقع فراہم کیاجاتاہے تو ماہی گیروں کا کیا ہوگا غور کریں۔ اور ایک سے زائد مارکیٹ کا ہونا غیر قانونی ہے۔ ملک میں کوئی بھی فرد کسی طرح کا بھی بیوپار کرسکتاہے، مگر ہرایک کو کسان اور ماہی گیر ہونے کا تصدیق نامہ حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ پنچایت قانونی لحاظ سے غور کرتےہوئے فیصلہ لینےکی مانگ کی۔

پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے جواب میں کہاکہ ہم دونوں گروہوں کی باتوں کو سماعت کیا ہے، ہر ایک کو جینے کا حق ہے ، ہمیں بھی ماہی گیروں کے متعلق فکر ہے۔ مسئلہ کو لےکر کئی مرتبہ پنچایت کی طرف سے میٹنگ میں گفتگو کی جاچکی ہے۔ ضلع پنچایت سی ای اؤ تک بات پہنچائی گئی ہے، پولس تھانے کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔ ان سب کے باوجود منگل تک پنچایت کے ممبران کی میٹنگ طلب کرتےہوئے حتمی فیصلہ لینے کی جانکاری دی۔ ایس آئی لکپا موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد ماہی گیر خواتین نے بتایا کہ مارکیٹ کے باہر مچھلی بیچنےکے خلاف ہم مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، اب پنچایت کے صدر نے منگل تک حتمی فیصلہ لینے کا تیقن دیاہے۔ جس کے بنا پر منگل تک پنچایت دفتر کے سامنے مچھلی بیوپار نہیں کرنے کافیصلہ لئے ہیں، میٹنگ میں کیا کچھ فیصلہ لیاجائے گا اس کو دیکھتے ہوئے ہم اپنی آگے کی پالیسی تیار کرنے کی بات کہی۔

28Feb2.JPG


Share: